بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سلیم سرور جوڑا کو گجرات کے عزیز بھٹی شہید اسپتال سے گرفتارکیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم سرور جوڑا کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔سلیم سرور جوڑا 2 دن قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے اور بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔

مزید پڑھیے  واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے
Back to top button