بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا ا اب کہتا ہے کہ مذاکرات کرلو، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں معافی صرف ان کو ملے گی جن کا جرم قابلِ معافی ہے ، جن کا جرم قابلِ معافی نہیں ، وہ ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو معافی نہیں ملے گی۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے والا اب کہتا ہے کہ مذاکرات کرلو۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو سیاستدانوں سے ہوتے ہیں ، تمہارے اندر مذاکرات والی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کی گئی پیشکش پہلے ہی مسترد کردی تھی۔لاہور میں جناح ہاؤس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہناتھاکہ جناح ہاؤس میں بہت دلخراش واقعہ پیش آیا بلکہ یہ سانحہ ہے، جناح ہاؤس میں قائد اعظم کی بہت سی چیزیں موجود تھیں، ظالموں نے جناح ہاؤس میں ہر چیز کوجلا دیاگیا، کوئی شرم نہیں کی گئی، جناح ہاؤس کے تقدس کوپامال کیاگیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ بات کرنے کا ماحول اور ایجنڈا ہوتا ہے لیکن مذاکرات کا یہ ماحول نہیں ہے، عمران خان نے جو کمیٹی بنائی اس سے کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

اشتہار
Back to top button