بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، فیض حسن ملک

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پور تھل فیض حسن ملک نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکریم شہداءے پاکستان کی مناسبت سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کی صدارت ہیڈماسٹر ادارہ ہذا ملک اخلاق حسین پلوآں نے کی ۔ اس موقع پر سکول ہذا کے سکاؤٹس نے پی ای ٹی حافظ فہیم الرحمان کی زیر نگرانی فوجی ٹیبلو پیش کیا اور شہداءے پاکستان کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیض حسن ملک نے شہداءے پاکستان کی یاد میں پھول پیش کئے۔ شرکاءے تقریب نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھاتھل کے سکاوٹس کی شاندار کارکردگی کو سراہا ۔ اس موقع پر مقررین نے افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں اساتذہ کرام، طلباء اور نمائندہ والدین سمیت ممبران سکول کونسل نے بھرپور شرکت کی ۔

Back to top button