بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی روک تھام کا قانون نافذ

اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کی روک تھام کا قانون نافذ ہوگیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بچوں کو مار دھاڑ یا زور زبردستی سے سکھایا نہیں جاسکتا۔قانون کی محرک مہناز اکبر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کو کم سے کم5 ہزار روپے جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ سماجی کارکن شہزاد رائے بولے کہ جسمانی سزاؤں کے خاتمے کے قانون کی مہم چلانے کا آغاز انہوں نے جیو نیوز سے کیا۔ وزیرِ تعلیم رانا تنویر  نے صوبوں کو بھی یہ قانون اپنانے کا مشورہ دیا۔

اشتہار
Back to top button