قومی
پولیس سنٹر میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دو اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر شاہ کے پولیس سنٹر میں اہلکار کے ہاتھوں میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔خیبر پولیس کے مطابق پولیس سنٹر میں ہینڈ گرنیڈ معمول کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران پھٹا ، یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے اور پولیس سنٹر کے باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں 2 اہلکار شاہ محمود اور اسلم شہید جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد نواز زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔