بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میںآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پیشین گوئی کی مدت کے دوران الگ تھلگ مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چوبیس، کراچی انتیس، پشاور اور کوئٹہ بائیس، گلگت اٹھارہ، مری بارہ اور مظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ میں بارش اور آندھی/گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جب کہ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جموں میں بارش کے ساتھ آندھی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ چھ، اننت ناگ اور شوپیاں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button