بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم یکجہتی شہدا ء کنونشن آج ہوگا

شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حکومت نے آج یوم یکجہتی شہداء کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک بھر سے شہداء کی فیملیز شرکت کریں گی، وزیراعظم شہباز شریف شہداء کنونشن سے خطاب کریں گے۔کنونشن میں وفاقی وزراء، سول سوسائٹی اور سفیر بھی شرکت کریں گے، کنونشن صبح ساڑھے دس بجے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی میزبانی میں شروع ہو گا۔یوم یکجہتی شہداء کنونشن میں 9 مئی کے واقعات پر بھی تقاریر ہوں گی، 9 مئی کے واقعات کی خصوصی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔

Back to top button