بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

9 مئی قومی سانحے کا دن ہے،راجہ سکندر

راجہ سکندر محمود صدر ٹریڈرز ونگ نے کہا کہ ہمارے جوان شہادتیں دے رہے ہیں،عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا یہ خطرناک کام ہے، آج بھی سرحدوں پر روز تین سے چار شہادتیں ہوتی ہیں،جب بھی مشکل پڑی ہے فوج نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے۔افواج پاکستان اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے وطن کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر رہی ہیں،پاک فوج پر انگلی اٹھانا اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ ،نو مئی قومی سانحے کا دن تھا، احتجاج اور آزادی اظہار ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن 9مئی کو احتجاج کی آڑ میں فوجی تنصیبات اور قومی املاک کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے جس کی نہ صرف مذمت کرتا ہو ںبلکہ ایسے کرداروں کو ضرور سزا ملنی چاہئے۔راجہ سکندر نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں،پاکستان اور پاک فوج کی مضبوطی ہمارا نصب العین ہے،سیاسی اختلافات جمہوریت کا حسن ہیں مگر ملکی سلامتی کو دائو پر لگانا قابل قبول نہیں۔

اشتہار
Back to top button