بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے، گرفتاری کا بھی خدشہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مختصر قافلے کے ساتھ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔عمران خان آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کرسکتے ہیں۔دوسری جانب نقص امن کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے

Back to top button