بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم اسلام آباد، پنجاب، پوٹھوہار ریجن، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، شمال مشرقی وسطی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور کراچی تیس، پشاور اٹھائیس، گلگت اور مظفر آباد اکیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہمولہ میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جب کہ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جموں میں بارش کے ساتھ آندھی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ چھ، پلوامہ اور بارہمولہ پندرہ، اننت ناگ اور شوپیاں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button