سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈی ٹیکٹر کے مطابق اتوار اور پیرکی درمیانی شب دنیا میں تقریباً 98 ہزار سے زائدصارفین کو انسٹاگرام ایپلی کیشن کی سروس ڈاؤن ہونے کی مشکل کا سامنا ہے۔
پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔صارفین نے انسٹا گرام ڈاؤن ہونے پر مزے مزے کے تبصرے بھی کیے، کچھ نے سوشل میڈیا سروس ڈاؤن ہونے پر اپنا وائی فائی چیک کرنے کے بارے میں بتایا۔کسی نے لکھا کہ صارفین انسٹاگرام کے ڈاؤن ہونے کی تصدیق ٹوئٹر پر آکر کر رہے ہیں۔