ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سرگودھا ڈویژن اکرام اللہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوڑا کلاں کا خصوصی وزٹ
خوشب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سرگودھا ڈویژن اکرام اللہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوڑا کلاں کا خصوصی وزٹ کیا ۔ اس موقع پر انہوں سکول ہذا میں صاف ستھرائی کے ساتھ ساتھ حالیہ جاری داخلہ مہم کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بچوں کی کافی تعداد میں داخلہ فائلز دیکھ کرہیڈماسٹراور ٹیچنگ سٹاف کی کوشش کی تعریف کی۔ دوران معائنہ انہوں نے ادارے کے سکیورٹی سسٹم اور کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔سکول میں نصب واٹر پلانٹ فنکشنل پایاگیا۔ اس موقع پرہیڈ ماسٹر اختر عباس زہدی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اکرام اللہ کوپورےسکول کا وزٹ کروایا اور بعد از معائنہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ٹیم ورک کوسراہا اور سربراہ ادارہ اختر عباس زہدی اور پورے سٹاف کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زوردیتے ہوءے مزید ادارے کی بہتری کیلئے اور بچوں کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں رہنے کی بھی تلقین کی۔