بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر کا انگلش کاؤنٹی وورسسٹر شائر سے معاہدہ

پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر کا انگلش کاؤنٹی وورسسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا۔لیگ اسپنر اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسسٹرشائر کی جانب سے تین میچز کھیلیں گے،انہیں مچل سینٹنر کے کوور کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں اسامہ میر سمیت پاکستان کے 10کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

سابق کپتان اظہر علی بھی وورسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے جبکہ حسن علی برمنگھم بیئرز، حیدر علی اور زمان خان ڈربی شائر فیلکن کی جانب سے کھیلیں گے۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر ،اوپنر شان مسعود یارکشائر وائکنگ ،ظفر گوہر گلوسسٹر شائر کیلئے میدان میں اتریں گے جبکہ محمد عباس ہیمپشائر اور شاداب خان سسکس کی نمائندگی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button