بین الاقوامی
چین اور ترکیہ سری نگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور ترکیہ سری نگر میں جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ کئی دیگر ممالک کے اعلی سطحی وفود کی بجائے نچلی سطح کے عہدیدار شرکت کریں گے۔یاد رہے انڈیا جی20 ممالک کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کی میزبانی سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چین مارچ کے مہینے میں اروناچل پردیش میں منعقدہ گروپ20اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ ترکیہ بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کررہا ہے۔