پاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام برسٹل یوکے میں مقیم معروف شاعرہ ثمینہ رحمت منال کے تیسرے شعری مجموعہ کی پروقار تقریب پذیرائی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)عظیم روایات کے حامل فروغ ادب کے ادارے پاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام برسٹل یوکے میں مقیم معروف شاعرہ ثمینہ رحمت منال کے تیسرے شعری مجموعہ کی پروقار تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف ادیب دانشور مصنف ڈاکٹر افتخار بخاری نے کی "محبت سے پہلے” کتاب کی اس خوبصورت تقریب میں ملک کے معروف شعراء کرام، دانشور، صحافی اور دیگر اہل قلم نے شرکت کی ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت معروف شاعرہ اسلم شوق اور مناہل خان نے حاصل کی جس کے بعد میزبان تقریب اور صدر پاکستان ادبی فورم ولایت احمد فاروقی نے تمام مہمانوں اور شرکاءے تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔ معروف ادیبوں محمد نواز کھرل ،ناصر بشیر، مصباح مومن ، منیر احمد خان اور صاحب صدر ڈاکٹر افتخار بخاری کو سٹیج پر مدعو کرتے ہوئے پھول پیش کیے اور معروف شاعرہ ثمینہ رحمت منال کی کتاب” محبت سے پہلے” سے متعلق آگاہ کیا ۔
دوران تقریب شاعروں، ادیبوں، دانشوروں اور اہل قلم مقررین حضرات نے شاعرہ کے فن اور شخصیت پر گفتگو کی اور ثمینہ رحمت منال کو ایک منفرد لب و لہجہ کی شاعرہ قرار دیا اور ان کی تحقیقات کو اردو ادب کے لئے گراں قدر اضافہ قرار دیا۔ مقررین نے وطن سے دور رہ کر اہل وطن سے جوڑے رکھنےکی بات کے بے حد سراہا۔ کتاب پرسٹیج پر موجود مہمانوں اور صدر تقریب سمیت عزیز احمد، منشاء قاضی، ڈاکٹر عباد نبیل، محمد علی صابری ،عادل منہاس لاہوری، ممتاز راشد لاہوری، ندیم حسن گوہر ، صغیر ملک صابری، پروفیسر اسماء حسن، شفیق مراد ،نسیم سحر، ڈاکٹر فاخرہ شجاع، عصمت اعوان، محمد افضل ساجد ،اعجاز رانا، تسنیم کوثر ،ڈاکٹر ایم ابرار اور توقیر ابن اسلم نے شاعرہ کے فن اور شخصیت پر اظہار خیال کیا ۔ مقررین نے پاکستانی ادبی فورم کے زیراہتمام بہت بڑی تقریب کے انعقاد پر میزبان ولایت احمد فاروقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور معروف شاعرہ ثمینہ رحمت منال کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ۔