
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپا نس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپا نس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفر نس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کی۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران سے کہا کہ حکو مت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرنا اور وطن عزیز سے ڈینگی جیسی خطر ناک بیما ریوں سے محفوظ رکھنا اوراپنے لوگوں کو محفوظ بنا نا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا ڈینگی کے خلاف جنگ کسی ایک فرد یا محکمہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ تما م محکموں کی مشرکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام موبائل یو ذرز اپنی اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور لگن سے انجام دیں۔
تمام محکمے ہاؤس کینگ کو فوکس کریں اور لوگوں کو زیادہ سے زیاد ہ آ گاہی دیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف اور ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن رانا محمد ساجد نے ڈینگی کیسز سالانہ موازنہ رپورٹ،ڈینگی کے داخل مریض،لاروا رپورٹس،موسمیا تی بدلتے ہو ئے درجہ حرارت پر گفتگو،ٹو ٹل پازیٹو سائٹس،یو سی سیکر ٹریز کی ڈیو ٹیاں،تھرڈ پارٹی ویلیڈ یشن، ڈینگی سرویلنس اور دیگر کارکر دگی کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا محمد اکبر، سی ای او ہیلتھ ایجوکیشن محمد اشفاق،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خوشاب صائمہ سلیم بخاری،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد اعجاز،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،سی ڈی سی آ فیسر اسد حیات قریشی اوردیگر ڈی ڈی ایچ اوز کے علاوہ پاپولیشن،سول ڈیفنس،ایم سیز اور ضلع کونسل وغیرہ کے افسران نے شرکت کی۔