بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

دو پک اپس میں شدید ٹکر، آگ لگنے سے 6 جاں بحق

ایران اور افغانستان کی سرحد سے متصل ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں دو پک اپس کے آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کا تعلق افغانستان کے ازبک نسلی گروپ سے تھا اور وہ غالباً آگے یورپ جانے کے لیے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔

جھلسنے والی 6 میں سے پانچ لاشیں مکمل طور پر جل چکی تھیں اور ناقابل شناخت تھیں تاہم ایک لاش کی شناخت تہزیب برہان زئی کے نام سے ہوئی ہے۔تفتان شہر کے اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ حادثہ سیمی لانڈھی کے علاقے میں پیش آیا، ’دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 6 افراد جھلس کر ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔‘

لیویز اہلکاروں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو نوکنڈی کے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ ’ہمیں دیہی مرکز صحت میں 6 جھلسی ہوئی لاشیں اور 14 زخمی ملے ہیں، ان زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔جھلسنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ-کراچی نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور کار میں تصام کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ وڈھ شہدا لیویز چیک پوسٹ کے مقام پر ہوا تھاحکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کوئٹہ میں ٹریننگ کورس پر تھے جو عید کی چھٹیاں منانے لسبیلہ اور حب چوکی جارہے تھے۔

اشتہار
Back to top button