بین الاقوامی
سعودی عرب میں سوڈان کے متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سوڈان کے متحارب فریقین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ سعودی مندوب کے مطابق متحارب فریقین کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات آج (اتوار کو) دوبارہ شروع ہوں گے اور وہ جدہ میں رہیں گے۔ سعودی مندوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں جدہ اعلامیہ پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر بات چیت ہوگی، مذاکرات میں سوڈان میں انسانی امداد کی فراہمی اور محفوظ راستے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ سعودی مندوب نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شہری علاقوں سے فوجیوں کے انخلا پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدہ میں 19 مئی کو ہونے والے عرب لیگ اجلاس میں سوڈانی جنرل البرہان کو مدعو کیا ہے۔