محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کردیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی شناخت کرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔اخبارات میں جاری اشتہار میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہےکہ جناح ہاؤس جلانے میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی مدد کریں، شناخت کرانے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائےگا۔