آپریشن غضب للحق جاری،پاک فوج کا افغان رجیم کی جارحیت کا مؤثر جواب

آپریشن غضب للحق جاری ہے اور پاک فوج افغان طالبان رجیم کی پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر جواب دے رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

28 فروری 2026 کو دن کی روشنی میں بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخل ہونے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں پاکستانی فوجی جوانوں کو شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے اور تیزی سے افغان طالبان کی مرکز پوسٹ کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پاک فوج نے بھرپور کارروائی کے دوران افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version