بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حافظ فہیم الرحمان کو ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب کی ایڈیشنل ڈیوٹی بھی سونپ دی گئی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حافظ فہیم الرحمان پی ای ٹی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا کو ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری خوشاب کی ایڈیشنل ڈیوٹی بھی سونپ دی گئی۔تعلیمی اور عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا کے ہردلعزیز پی ای ٹی حافظ فہیم الرحمان نے اپنی اضافی ذمہ داری بطور ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری کے حوالےسے کہنا تھا کہ یہ سب اللہ تعالی ا کے فضل و کرم،والدین اور دوست احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ مجھے ضلع خوشاب میں تاحکم ثانی حکام بالا کی طرف سے یہ اہم ذمہ داری تفویض کی گئ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکاﺅٹنگ ایک عالمگیر تحریک ہے جو بچوں میں حب الوطنی، نظم و ضبط، وقت کی پابندی ،خود اعتمادی اور اصولوں کی پاسداری پیدا کرتی ہے جس کے باعث وہ بڑے ہوکر معاشرے کے ذمہ دار اور مفید شہری ثابت ہوتے ہیں۔ حافظ فہیم الرحمان نے کہا کہ اسکاﺅٹنگ کے ذریعے طالب علموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ انھیں مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقہ سے استعمال کرنے کی تربیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اوپر اس اعتماد  پر افسران بالا  کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انشاءاللہ ضلع خوشاب میں سکاوٹنگ کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ۔

اشتہار
Back to top button