چیئرمین پی سی بی کی ون ڈے ٹیم کو نمبر ون بننے پر مبارکباد
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کو عالمی نمبر ون کی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکبادی ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔آج پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اور اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دور میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اور اب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اور پھر ورلڈ کپ میں کام آئے گی۔یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔