علاقائی
پنڈی بھٹیاں کے سینئر صحافی اظہر حسین کاایک اور اعزاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنڈی بھٹیاں کے سینئر صحافی اظہر حسین کاایک اور اعزاز ، او ایس آرہیڈ پبلک نیوز حفیظ الرحمان کی طرف سے حسن کارکردگی پر قرآن پاک کے نسخہ کی بطور تحفہ عطائیگی، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ضلع حافظ آباد کے علاقہ پنڈی بھٹیاں سے پبلک نیوز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سینئر صحافی/ رپورٹر اظہرحسین کو پبلک نیوز کے او ایس آر ہیڈ جناب حفیظ الرحمان کی طرف سے قرآن مجید فرقان حمید کا نسخہ بطور تحفہ عطا کیا گیا ہے۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے صحافتی حلقوں نے حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سینئر صحافی اظہر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔