اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 11 گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوارن بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر تے ہوئے11ملزمان گرفتارکرلیے ۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں منشیات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،   اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی،فیصل آباد اور دالبندین میں مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں ساڑھے 5کلوچرس اورڈھائی کلوہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

اے این ایف حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں 48کلوافیون اور5گرام کوکین برآمد کی گئی ۔حکام کے مطابق کارروائی کےدوران11ملزمان گرفتاربھی ہوئے ہیں جن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے ۔

Exit mobile version