قومی
وزیراعظم شہباز شریف کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عیدالفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں، اللہ کریم ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے!واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔