بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور کے پی انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فنڈز منتقل نہیں کئے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ رپورٹ کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کو فنڈز منتقل نہیں کئے گئے۔ رپورٹ میں سیکیورٹی پلان نہ فراہم کئے جانے کا پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button