بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی نے پنجاب ،خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے 21 ارب کی فراہمی کا بل مسترد کردیا

قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کی فراہمی کا بل مسترد کر دیا۔سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے لیے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے اور الیکشن کمیشن کو 11 اپریل تک اس حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کی بتائی ہوئی تاریخ تک الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز نوٹسز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور گورنر اسٹیٹ بینک کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تھا۔آج سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے صدر اور وزیراعظم سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی اخراجات کی مد میں الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے فراہم کرنے کا بل مسترد کر دیا ہے۔قبل ازیں قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے لیے فنڈ دینےکا بل مسترد کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے  چیف الیکشن کمشنر کی صدر سے ملاقات، 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ تجویز کردی
Back to top button