بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ،کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے4 اہلکار شہید،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگردبھی ہلاک ہوا۔سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد شہدا اور ہلاک دہشت گرد کی لاشیں استپال منتقل کی گئیں جہاں شہدا کی شناخت جاوید چنگیز علی، اکبراور فیض محمد کے ناموں سیکی گئی،جبکہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے ، ضابطے کی کارروائی کے بعد شہدا کی میتیں پولیس لائن منتقل کی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد انہیں تدفین کے لئے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں دھماکہ سے مدرسے کا طالبعلم محمد یونس زخمی ہو گیا ، دھماکہ خیز مواد پین میں رکھا گیا تھا جو استعمال کے دوران پھٹا ، دھماکے سے طالبعلم کے دونوں بازو بری طرح سے متاثر ہوئے، دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات لیویز کا عملہ کر رہا ہے دوسری جانب گزشتہ روز شارع اقبال اور سریاب روڈ دھماکوں کے مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لئے گئے ، دونوں مقدمے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی مدعیت میں درج کئے گئے ہیں مقدمات میں قتل ، اقدام قتل ، دہشت گردی ، ایکسپلوزیو سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لئے گئے ۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کچلاک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قوم اور حکومت کا مشترکہ عزم ہے، سیکیورٹی فورسز عزم و استقلال کے ساتھ دہشت گردی کی عفریت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور کور کمانڈر 12 کور و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button