بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا، رانا ثنا اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان جیسے جھوٹے، نااہل انسان کو ہمارے اوپر مسلط کیا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، حلقے میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے، عوام کے ووٹ سے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آئے گی، تعمیر و ترقی کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ عوام کے پیسے ہم ایمانداری سے لگا رہے ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سخت شرائط پر معاہدہ کیا، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، عمران خان نے چار سال میں ایک بھی سڑک نہیں بنائی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالا، انہوں نے دوسروں پر الزامات لگانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا، اگر عوام نے دوبارہ دھوکا کھایا تو ہمیں لمبی سزا ملے گی۔

اشتہار
Back to top button