پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے” 7اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میںوزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب، پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ”ورلڈ ہیلتھ ڈے” منایا جاتا ہے