بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جوہر آباد بائی پاس روڈ پر بچوں کی تفریح کے لیے جوائے لینڈ پارک کا افتتاح کردیا گیا

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے)جوہر آباد بائی پاس روڈ پر بچوں کی تفریح کے لیے جوائے لینڈ پارک بنایا گیا ہے جس کا افتتاح ایم ڈی نیو اتحاد ٹریولز ملک عمر دراز جوئیہ، سابق جنرل سیکٹری بار ملک رضوان جمالی، پی ٹی آئی سینئر نائب صدر اکرام اللہ اور چوہدری نعیم جٹ نے کیا۔جوئے لینڈ پارک میں بچوں کے لیےجھولے،پینگیں،کرسی جھولے،جمپنگ پیڈ،سلائیڈنگ سمیت بہت سارے جھولے لگائے گئے ہیں، ملک عمر دراز جوئیہ نے کہا کہ بچوں کی تفریح کے لیے اس طرح کے تفریحی پارک اور خوبصورت جھولوں کا ہونا بہت ضروری ہے اس سے نہ صرف بچے خوش ہوتے ہیں بلکہ انکی جسمانی نشوونما بھی ہوتی ہے ۔جوائے لینڈ کے مالک احتشام خان نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔اس موقع پر ڈینٹل سپیشلسٹ ڈاکٹر غلام عباس ملک قیصر اعوان رانا راشد محمود فرحان وڑائچ سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button