بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ہمارا ادارہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور کردار اداکررہا ہے، ملک محمد صابر وڈھل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈائریکٹر اینجلک پبلک سکول نورپورتھل ملک محمد صابر وڈھل نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارا ادارہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور کردار اداکررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول ہذا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لئے اعلی ا تعلیم یافتہ تدریسی عملہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جواعلی ا خداداد صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار اداکررہا ہے۔ ملک محمد صابر وڈھل نے کہا کہ ادارے کی تعمیر و ترقی میں ہم تمام والدین کے تعاون کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔انشاءاللہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کی توقعات پر پورا اترتے رہیں گے ۔ اس پروقار تقریب کی نقابت کے فرائض ملک محمد سکندر بگہ نے بطریق احسن انجام دیے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اے پی ایس ملک محمد صابروڈھل اور ملک محمد سکندر بگہ نے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اشتہار
Back to top button