عوام کو آٹے کے حوالے سے دئیےجانے والے ریلیف کو بڑے احسن طریقے سے چلایا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ تحصیل نورپور تھل میں حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو آٹے کے حوالے سے دئیےجانے والے ریلیف کو بڑے احسن طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آٹا کی صاف اور شفاف تقسیم کیلئے مرد وخواتین کے لیےچھ ڈسٹریبیوشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں پر آٹے کی تقسیم کیلیے لائننگ اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ان پوائنٹس پر آنے والے خواتین و حضرات سے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے آنے والا آٹا صرف آپ مستحقین کو ہی دیا جاتا ہے۔ لہزا آپ نظم وضبط کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ کی معاونت کریں تاکہ دھکم پیل سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کےلیےحکومت پنجاب کی طرف سے موثراقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مستحسن اقدامات سے سماج کو مستفید کرنے کےلیے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل تمام دستیاب وسائل کوبھرپورطریقے سے بروءے کارلارہی ہے۔