سیکرٹری معدنیات پنجاب کا مفت آٹا تقسیم پوائنٹ کا اچانک دورہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری معدنیات پنجاب بابر امان بابر نے اے ڈی سی آر خوشاب مطاہرآمین حیات وٹوکے ہمراہ نور پور تھل میں حکومت پنجاب کی طرف سے قائم کردہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل علیزہ ریحان کی طرف سے آٹا پوائنٹ پر کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈیوٹی پر مامور دیگرتمام عملہ کو شاباش دی اور تحصیل انتظامیہ کے انتظامات کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات پنجاب نے سیکیورٹی پر موجود پولیس ملازمین ، ڈی ایس پی نورپورتھل مہر محمد ریاض اور ایس ایچ او نورپورتھل اسد عباس خان کی بھی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ شاندار فرائض منصبی ادا کرنے والے ملازمین محکمہ کا فخر ہوتے ہیں اور ان کی عوامی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔