تجارت
ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا
مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامناکرنا پڑا،ذرائع
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا، مارچ کے دوران ایف بی آر محصولات 663 ارب روپے رہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے دوران ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے مارچ تک ایف بی آر 5156ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس وصولی خسارہ 300ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔