قومی
سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے، مریم نواز
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لیگی رہنما مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 5 رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ، ہمیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت (90 روز) کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں۔