بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ کیخلاف ویمنز ایشز سیریز کیلئے آسڑیلوی ٹیم کا اعلان

کرکٹ آسڑیلیا نے رواں سال ہونے والی ویمنز ایشز سیریز کیلئے اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں فوبی لیچ فیلڈ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے انیس سالہ فوبی لیچ فیلڈ ابھی تک آسڑیلیا کیخلاف کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی ہیں تاہم پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوران مسلسل نصف سنچریوں نے سلیکٹرز کو متاثر کیا ہے، آسڑیلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز ٹیسٹ میچ بائیس جون سے کھیلا جائیگا ، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز یکم تا اٹھارہ جولائی جبکہ ون ڈے سیریز بارہ تا اٹھارہ جولائی کے درمیان کھیلی جائے گی۔آسڑیلوی ویمن ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی میگ لیننگ (کپتان)، الیسا ہیلی (نائب کپتان)، ایشلی گارڈنر، کم گریتھ، گریس ہیرس، جیس جانسین، ایلنا کنگ، فوبی لیچ فیلڈ، تالیا میگراتھ، بیتھ مونے، ایلسی پیری، میگان شٹ، انابیل سوترلینڈ، جارجیا وارہیم۔

مزید پڑھیے  فٹبال کی عالمی جنگ کا حتمی ٹکرائو 18 دسمبر کو ہوگا
Back to top button