بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معروف شاعرہ شفقت حیات شفق کی شاعری تصنیف "بے خواب آنکھیں ” کے حوالے سے تقریب پزیرائی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بزم اہل قلم پاکستان کے زیراہتمام معروف شاعرہ شفقت حیات شفق کی شاعری تصنیف "بے خواب آنکھیں ” کے حوالے سے تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر، خاکہ نگار اور مضمون نگار نسیم سحر نے کی جبکہ اس پروقار تقریب کے مہمانان خصوصی نامور شاعر، نقاد اور دانشور طالب انصاری اور قیوم طاہرتھے۔ نقابت کے فرائض شاہد ظہور دھریجہ نے بطریق احسن سرانجام دئیے ۔ مارچ کا مہینہ کیونکہ معروف شاعرہ شفقت حیات شفق کی سال گرہ کا مہینہ بھی ہے۔ لہذا اس مناسبت سے دوران تقریب سال گرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس لیے یہ ایک سالگرہ کی تقریب بھی بن گئ۔ حاضرین کی کثیر تعداد نے محفل کو رونق بخشی۔ شفقت حیات شفق کی شاعری اور شخصیت پر مضامین پڑھے گئے۔ بعد ازاں محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ جس میں نامور شعراء کرام علیم ملک ، طاہر بلوچ ، سید رضوان ، تجمل جلال اور یوسف لنگڑیال خوشابی سمیت دیگر نے بھرپورشرکت کی۔ دریں اثناء نامور شاعرہ شفقت حیات نے اس ضمن میں جملہ اراکین بزم اہل قلم خصوصیت کے ساتھ ڈاکٹر فرحت عباس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی مساعیء جمیلہ کے سبب اس شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔ ڈاکٹر فرحت عباس اگرچہ ملک سے باہر تھے تاہم وہ فون پر منتظمین کو ہدایات دیتے رہے اور آن لائن تمام کاروائی دیکھتے رہے۔

اشتہار
Back to top button