بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

نجی تعلیمی ادارے بھی فروغ تعلیم کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، محمد امتیاز سلیم

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں اس کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفاران پبلک سکول رنگپور بگھور کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس کی صدارت پرنسپل ادارہ ہذا ارشد محمود مغل نے کی ۔اس شاندار تقریب میں نمائندہ والدین سمیت مقامی نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ملک حسن فاروق ونی، ملک غلام شبیر فاروقی، پروفیسر ندیم عباس اعوان، ملک غلام نبی مغل ،ملک ساجد عباس بگھور، نورپورتھل پریس کلب کے فاونڈر ممبر سینئر صحافی ایم نوردین ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نورالہی عاطف، معروف سماجی شخصیات ملک کفایت اللہ بگھور، ملک علی شان بگھور اور ملک ثمر عباس بگھور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ پروقار تقریب تقسیم انعامات کی نقابت کے فرائض مس عائشہ حبیب اور محمد عدنان نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ دوران تقریب سکول ہذا کے بچوں نے ملی ترانے، نغمے ،خاکے، ڈرامے اور ٹیبلو شو پیش کرکے شرکائے تقریب سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ خصوصا” ننھی طالبات سویرا حاکم بگھور اور ہادیہ مرتضی ا کی تقاریر کے خوبصورت انداز کو زبردست پذیرائی ملی ۔ ننھے منے بچوں کی شاندار پرفارمنس کو شرکاءے تقریب نے ادارے کی حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ۔ پرنسپل الفاران پبلک سکول رنگپور بگھور ارشد محمود مغل نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مہمانان خصوصی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ مہمانان خصوصی نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button