بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کیلئے 127 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے(ن) لیگ کو شیر، پاکستان تحریک انصاف کو بلا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تلور کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کو تیر کا نشان جاری ہوا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات کا نشان جاری کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کو ترازو اور جمیعت علماء اسلام پاکستان کو کتاب کا نشان ملا ہے جبکہ اے این پی کو لالٹین اور ایم کیو ایم کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان کرین کے نشان پر الیکشن میں اترے گی، جمہوری وطن پارٹی کو پہیہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ستارہ، بلوچستان نیشل پارٹی کو کلہاڑا جبکہ نیشل پارٹی کو آری کا نشان جاری کیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button