قومی
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں مركزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گے۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں، پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں 03219410041، 03339100619، 03009100619، 0916831822، 0919330427 پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔