بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجرکو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایکس لیگل ایڈوائزر چیف منسٹر پنجاب ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک امجد رضا گجر ، روبصحت ہیں۔ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ وہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ نورپورتھل ہاوس پر منتقل ہو چکے ہیں ۔ ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے اپنی صحت یابی پر اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والاصفات کا بے شمار شکر اداکرتے ہوءے کہا ہے کہ ہمارے جن دوست احباب اور عزیزو اقارب نے میری صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ان سب کا بہت تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ا ہم سب کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کریں۔ آمین

اشتہار
Back to top button