راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاز کا نوٹیفکیش جاری کر دیا اور  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو دفعہ 144 کے نفاز پر فوری عملدر آمد کے احکامات جاری کر دیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ کا خدشہ ہے،دہشت گرد عوامی مقامات کو ہدف بنا سکتےہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی،چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 144 کا نفاز ایک دن کے لیے ہوگا۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی ، عمران خان ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

Exit mobile version