وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں سینئر صحافی حاجی نواز رضا کی قیادت میں ملاقات کے لئے آئے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راﺅ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں گروپوں ڈیموکریٹس اور جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کو مبارکباد دی اور نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش امور سمیت دیگر اہم معاملات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے جو صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، متعلقہ معاملات کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد کے ارکان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو عید الفطر کے بعد منعقد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔
