بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سندھ میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ای سی پی نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن 18 اپریل 2023ء کو ہوں گے۔

ای سی پی کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ جانچ پڑتال 25 تا 28 مارچ ہوگی۔ای سی پی کے مطابق ٹریبونل یکم سے 4 اپریل تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

اشتہار
Back to top button