بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلیفئر آفس میں پنجاب کلچر ڈے کی تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی طرح ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آ فس میں بھی پنجاب کلچر ڈے کو بھر پورانداز میں منانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چو ہدری محمد شاہد،پاپو لیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سٹاف اور فنکار موجود تھے۔فنکاروں نے بانسری کی تان پر سروں کے ساتھ گیت گا کر شرکاء تقریب کو محظو ظ کیا۔تقریب کے شرکاء نے پنجاب کلچر کی ثقافت کے حوالے سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے اس موقع پر اسے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت ہماری اصل پہچان ہے اور پنجابی ہمار ی مادری زبان ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قو میں ہمیشہ اپنی تہذ یب کوزندہ رکھتی ہیں اسلئے ہم اپنی تہذیب کو ہر سال 14مارچ کو مناتے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے مہمان خصوصی اے ڈی سی (جی) احمد صہیب کو پنجاب کی روائتی پگ پہنائی۔

مزید پڑھیے  میڈیکل ڈس ایبل اسسٹنٹ بورڈ تحصیل نورپورتھل کا ماہانہ اجلاس
Back to top button