علاقائی
محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے کسانوں میں مفت بیج تقسیم
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمہ لائیو سٹاک خوشاب کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب تھے۔ اس تقریب کا مقصد کسان بھائیوں میں غیر ملکی زیادہ پیداوار کے حامل بیج کو متعارف کروانا تھا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر بخشیش حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد وسیم عباس،دیگر سٹاف اور فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام میں اے ڈی سی (جی) احمد صہیب نے کسانوں میں مفت بیج بھی تقسیم کیے۔