قومی
حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
حمزہ شہباز شریف نے پی پی 146، 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، حمزہ شہباز لاہور کے تینوں حلقوں سے الیکشن۔ میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ روز لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔