بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب آپ کا اپنا کیا دھرا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔انہوں نے عمران خان کے وکیل سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس عدالت نے پہلے ایک راستہ دیا تھا، آپ کا کیس آج اعتراضات کے ساتھ لگا ہوا ہے، اسے دیکھیں گے، کیا آپ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے ہیں؟

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عدالت کے سامنے ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے۔ 

اشتہار
Back to top button