بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت کی طرف سے گروپ20 کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصدکشمیر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، شبیر احمد شاہ

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرینگر میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر کے اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔

اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلز کے نام تہاڑ جیل سے لکھے گئے ایک خط میں شبیر شاہ نے کہاکہ مودی حکومت کی جانب سے ایک متنازعہ خطے میں کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا اور مقبوضہ علاقے کے زمینی حقائق کو چھپانا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا اور اُس کے بعد سے انتہائی ڈھٹائی سے مقبوضہ علاقے کی صورتحال معمول پر آنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button